کراچی: سی پی ایل سی نے ماہ اگست میں جرائم کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ماہ 36 افراد کو قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس لیاژان کمیٹی (سی پی ایل سی) گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والے جرائم کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ماہ میں 36 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔
سی پی ایل سی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں 23 گاڑیاں چھینی گئیں اور 146 گاڑیاں چوری ہوئیں، 189 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں اور 2500 سے زائد چوری ہوئیں۔
سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق 1853 موبائل چھینے گئے اور 2600 سے زائد موبائل چوری ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اغوا اور بینک ڈکیتی کی کوئی واردات نہیں ہوئی۔