اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی کی معطلی کا عدالتی فیصلہ چیلنج کریں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سی پی پی اے نے فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی معطلی کا عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ وصولی معطل کرنے کے معاملے پر نیپراحکام نے کہا کہ عدالت کا فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کل کا فیصلہ صرف ایک ماہ کے لئے ہے، عدالت کا فیصلہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ اگر 103 ارب روپے نہ ملے تو بجلی کی پیداوارجاری رکھناممکن نہیں ہوگا۔

حکام نے مزید کہا کہ یہ عالمی سطح پرفیول کی لاگت بڑھنے کااثرہے، زیادہ تر پاور پلانٹس کو پلانٹس زبردستی بند کرنے پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا یہ فیصلہ چیلنج کریں گے، ایندھن کی خریداری اورآئی پی پیزکوادائیگیوں میں مسائل ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں