اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سگریٹ پینے والے کیکڑے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سوشل میڈیا پر تیزی سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کیکڑا سگریٹ پیتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ساحل سمندر کے کنارے پر کیکڑے کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیکڑے کی یہ ویڈیو ساحل سمندر پر سیروتفریح کے لیے آنے والے دوستوں کے ایک گروپ نے بنائی میں ویڈیو میں کیکڑے کو سگریٹ تھامے اور تمباکونوشی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں کیکڑا سمندر کنارے پر نہ صرف سگریٹ پکڑ کر چل رہا ہے بلکہ ٹھوکریں کھاتے ہوئے بھی نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کیکڑے کو سگریٹ جیسی نقصان دہ چیز دینے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ساحل سمندر پر کچرا پھیکنے پر بھی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امکان ہے کہ اس ویڈیو کے ذریعے ڈبلیو ڈبلیو ایف (ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ) جیسے ماحولیاتی نظام کی دیکھ بھال کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو آگاہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں