ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ شیئر کرنے والے خبردار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اکاؤنٹ مفت شیئر کرنے والوں کو بری خبر سنا دی، کمپنی نے اکاؤنٹ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

مفت اکاؤنٹ شیئر کرنے والوں کو نیٹ فلکس نے خبردار کرتے ہوئے اہم اعلان کیا ہے کہ اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نیٹ فلکس کی جانب سے امریکا میں 2023 کے شروع میں اکاؤنٹ شیئرنگ روکنے کے لیے اقدامات متعارف کروائے جائیں گے جن کو بعد ازاں دنیا بھر میں توسیع دی جائے گی۔

- Advertisement -

اگست 2022 میں کمپنی نے لاطینی امریکا کے 5 ممالک میں سے ایک ٹیسٹ کا آغاز کیا تھا ، جس کے ذریعے سے پاس ورڈ شیئر کرنے والوں سے یہ کہا گیا تھا کہ وہ ہر اضافی گھر پر فیس ادا کریں۔

اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی صارف کا اکاؤنٹ اس کی رہائش گاہ سے باہر مختلف مقامات پر 2 ہفتوں سے زیادہ استعمال ہوتا ہے تو کمپنی کی جانب سے اضافی فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

آسان الفاظ میں یہ کہا جائے گا کہ اگر کوئی ایسا فرد آپ کا نیٹ فلکس اکاؤنٹ استعمال کرتا ہے جو آپ کے گھر میں مقیم نہیں ہے تو پھر اضافی فیس ادا کرنا پڑے گی۔

نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹس کے درمیان پروفائلز کو ٹرانسفر کرنے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد بھی یہی تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں پاس ورڈ شیئر کرنے والے اکاؤنٹ سے جو بھی اضافی فیس لی جائے گی وہ سات ڈالرز سے کچھ کم ہوسکتی ہے، کمپنی کو توقع ہے کہ اس طرح دوسروں کے اکاؤنٹ استعمال کرنے والے افراد خود ہی اس سروس کے صارف بن جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کریک ڈاؤن کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اسے یہ بھی خدشہ ہے کہ متعدد صارفین سروس کو چھوڑ کر نہ چلے جائیں۔

کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں 10 کروڑ افراد اس سروس کو اپنے دوستوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے مفت استعمال کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں