منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا، وفاقی سیکرٹری توانائی کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں بڑی مچھلیوں پرہاتھ ڈالیں گے، آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بجلی چوروں کی شامت آگئی، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی خزانے کو نقصان پہچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت لیسکو ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی چوروں کیخلاف پاور سیکٹر، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ آپریشن کریں گی، آپریشن کی مزاحمت کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

پنجاب میں انسداد بجلی چوری ٹاسک فورس نے کام کا آغاز کردیا ہے ، آج س ےبجلی چوروں کےخلاف باقاعدہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی کا کہنا تھا بجلی چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کریں گے، پہلے مرحلے میں بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالیں گے، ایکشن سے گردشی قرضے میں خاطر خواہ فرق پڑے گا۔

وفاقی سیکرٹری توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کینسرکی طرح سوسائٹی کوچاٹ رہی ہے، ٹاسک فورس ہرضلع میں کام کرے گی،بجلی چوری کیخلاف مل کرکام کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب روانگی سے قبل بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاور سیکٹر میں چوری و دیگر نقصانات کی وجہ سے صارفین پر پڑنے والے اضافی بوجھ ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں