بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

محکمہ پولیس میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب کا محکمہ پولیس میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، سب انسپکٹر، کانسٹیبل اور سی آئی اے کے ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے رشوت کے نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے۔ تھانہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن فیصل آباد سے ہیڈکانسٹیبل محسن مرتضیٰ گرفتار ہوا۔ ملزم سے رشوت کے نشان زدہ 2لاکھ 30ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ ملزم نےمدعی سے ماموں کی رہائی کے لیے رشوت طلب کی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ کے تھانہ ست گڑھا سے کانسٹیبل ظفراقبال گرفتار ہوا۔ ملزم نےمدعی سے 15ہزار روپے رشوت لی۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سب انسپکٹر تھانہ ٹیکسلا امتیاز کیانی بھی قانون کے شکنجے میں آگیا۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ سب انسپکٹر امتیازکیانی نے عدالت میں گاڑی سپرداری جعلی دستاویز پیش کیے۔ ملزم امتیازکیانی نےجعلی دستاویز سے گاڑی مالکان کو14لاکھ کا نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب صوبے میں بدعنوانی کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں