پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

جعلی ایکسپورٹنگ یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 یونٹس کے خلاف ایف آئی آر درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں جعلی ایکسپورٹنگ یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8 یونٹس کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلیجنس کراچی نے جعلی ایکسپورٹنگ یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس میں 8 ایکسپورٹنگ یونٹ کروڑوں روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کے فراڈ میں ملوث پائے گئے۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس حبیب احمد کے مطابق ٹرپل اے ایسوسی ایٹس، او کیوبا ایسوسی ایٹس، ایم اے ایس انٹرنیشنل، کے ایف انٹرپرائزز، زین انڈسٹریز، جاوا انڈسٹریز، کانٹی نینٹل اور ایس ایم انٹرپرائزز کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہیں۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر کسٹمز کے مطابق ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں رجسٹرڈ ایکسپورٹرز کو ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر ان پٹ سامان درآمد کرنے کی اجازت ہے، چند ایکسپورٹرز کی جانب سے ای ایف ایس اسکیم کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

کسٹمز انٹیلیجنس ٹیم کی تفتیش میں 8 یونٹس کے ڈیٹا میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، رجسٹرد 8 یونٹس نے 33 کروڑ روپے مالیت کا ان پٹ سامان درآمد کیا اور 15 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس میں چھوٹ حاصل کی۔

ڈائریکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ ٹیکس فری سہولت سے فائدہ اٹھانے کے باوجود ان کی اصل برآمدات کو زیرو ظاہر کیا گیا، ایکسپورٹرز نے ای ایف ایس اسکیم کی سہولت کی خلاف ورزی کی ہے۔

کسٹمز انٹیلیجنس ٹیموں نے ان یونٹس کے رجسٹرڈ پتوں کا دورہ کیا تو تمام ایڈریس جعلی نکلے، برآمد کرنے والے یونٹس نے ٹیکس رعایت کی ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کا ناجائز فائدہ اٹھایا، جعلی اور فراڈ کرنے والے 8 برآمد کنندگان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ڈی جی کسٹمز انٹیلیجنس علی رضا ہنجرا نے کسٹمز انٹیلیجنس کراچی کے افسران اور عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ رواں سال 24 اپریل کو کسٹمز انٹیلیجنس نے 4 فراڈ کرنے والے برآمد کنندگان کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں