ملتان :شہری انتظامیہ نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے اپنا اثر دکھا رہی ہے، جس کے باعث یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کوویڈ میں مبتلا ہورہے ہیں، حکام نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے لیکن شہریوں کی جانب سے کرونا پر غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
ملتان انتظامیہ نے کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کی خلاف کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں ہیں، جس کے تحت گلگشت، گردیزی مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں 28 دکانیں اور ایک ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا ہے۔
پنجاب انفکشس ڈیززآرڈیننس کے تحت 4 افراد گرفتار ہوئے جبکہ انتظامیہ 13 بسیں تحویل میں لی لیں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ 46 ہزار روہے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
کرونا کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے سیکریٹری آر ٹی کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو 50 فیصد مسافر بٹھانے کی ہدایات کی ہیں۔
ملتان میں آج سے شادی بیاہ کی تقریبات پر مکمل پابندی
خیال رہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ملتان میں شادی بیاہ سمیت تمام تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔