تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: آئی جی پولیس پنجاب عثمان انور نے صوبے میں ایندھن کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا۔

اپنے ایک بیان آئی جی پولیس عثمان انور میں کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایندھن کی ذخیرہ اندوزی پر ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کریں، مصنوعی قلت کر کے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے رعایت مستحق نہیں۔

عثمان انور نے کہا کہ لالچ کرنے والے ڈپو مالکان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

صوبے کے مختلف شہروں سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ پمپس پر شہریوں کو ایندھن فراہم نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے مشکلات ہیں۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے آج اپنی نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے سخت ایکشن لینے دھمکی دی۔

Comments

- Advertisement -