لاہور : سوشل میڈیا پر سیاسی اور سرکاری شخصیات کی جعلی ویڈیوز اپلوڈ والوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سیاسی اور سرکاری شخصیات کی جعلی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ 24 گھنٹے میں پیکاایکٹ کےتحت23مقدمات درج کئے گئے ہیں ، قابل اعتراض اور نازیبا تشہیر میں ملوث افراد رعایت کے مستحق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی تضحیک کرنیوالےعناصرکوسخت سزا دلائی جائے گی، ان عناصر کا مقصد انتشار ،اداروں کیخلاف منافرت پھیلانا ہے۔
ڈی ایس پی سائبر کرائم نے کہا ہے کہ شواہد کے تحت مضبوط چالان بنا کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔