جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

ایڑیاں پھٹنے کا علاج صرف ایک سبزی سے، جانیے کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سردیاں آتے ہی ایڑیاں پھٹنے یا اس جگہ کی کھال سخت ہونے کے مسائل کافی عام ہوجاتے ہیں، خصوصاً خواتین اس مسئلے سے پریشانی کا شکار رہتی ہیں۔

دراصل ہمارے جسم کی سب سے سخت جلد ایڑیوں کی ہوتی ہے اور جسم کے اس حصے میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے اس وقت اگر لاپرواہی سے کام لیا جائے تو دن بدن جلد کھنچنے لگتی ہے جس سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔

ایڑیاں پھٹنے کے نتیجے میں تکلیف اور بے چینی کا احساس ہوتا ہے، اگر آپ کو بھی ایڑیاں پھٹنے کا سامنا ہے تو اس کیلئے نہایت آسان اور سستا سا نسخہ استعمال کرکے اس سے نجات حاصل کرسکتی ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے شیف اعجاز انصاری نے ایک بہترین اور سادہ سا نسخہ بتایا ہے جو ایک سبزی کی مدد سے بنایا گیا ہے، یہ نسخہ صرف خواتین ہی نہیں مرد بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اجزاء :

اس نسخے کو بنانے کیلئے جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں شلجم، پانی، لیموں، نمک اور بیکنگ سوڈا شامل ہیں۔

بنانے کا طریقہ :

شلجم کو چھیل کر اچھی طرح دھولیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اچھی طرح پکائیں اور اسے ہاون دستے میں کچل لیں تاکہ اس کے چھوٹے چھوٹے ذرے ہو جائیں۔

اب ایک بڑے برتن میں نمک، لیموں اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اپنے پیروں کو اس میں 15 منٹ کے لیے ڈبوئے رکھیں اس کے بعد ایک تولیے سے پاؤں خشک کریں اور موائسچرائزر لگائیں۔ آپ کی ایڑیاں نرم و ملائم اور صاف ستھری ہوجائیں گی۔

………………………..……………………………………………………………………………………
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں