The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملہ،5 زخمی

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے گلشن حدید میں طاہر حبیب مسجد کے قریب جشن آزادی کی مصنوعات کے حوالے سے لگائے گئے اسٹال کو نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹال پر کریکر حملہ کیا گیا جو زوردار دھماکا سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کی شناخت عامر ولد عمر 18 سالہ، دانش ولد نیاز علی 25 سالہ،انوشہ زوجہ جنید 32 سالہ،افضل ولد فضل 30 سالہ کے ناموں سے بتائی جارہی ہے۔

چند روز قبل جماعت اسلامی کی کمشیر ریلی پر بھی کریکر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں