پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کراچی: نامعلوم افراد کا عید سیکیورٹی کیمپ پر کریکر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قائدآباد پل سے نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس کیمپ پر کریکر حملہ کیا گیا جس سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قائد آباد پل سے دہشتگردوں نے پولیس کیمپ پر کریکر حملہ کیا، سیکیورٹی کیمپ پر حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کو ابتدائی طور پر دائود چورنگی پر واقع نجی اسپتال میں طبی امداد کےلیے لے جایا گیا۔

بعدازاں تینوں اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی وہاں طلب کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے، عید سیکیورٹی کیلئے مذکورہ علاقے میں پولیس کیمپ لگایا گیا تھا، زخمی ہونے والے اہلکاروں میں ایس ایس یو کمانڈو بھی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی کی موجودہ صورتحال میں تھریٹس تو تھے تاہم پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں