بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

طیارے کی ساحل پر ایمرجنسی لینڈنگ سے سن باتھ لیتا شخص ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لزبن: پرتگال میں ایک ساحل پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے ساحل پر آئے افراد کی تفریح، خوف میں بدل گئی۔ طیارے کی زد میں آکر ایک 8 سالہ بچی اور ایک شخص ہلاک ہوگئے۔

پرتگال کے دارالحکومت لزبن سے 30 کلومیٹر جنوب میں واقع مشہور کاپریکا بیچ غسل آفتابی کے لیے مقبول ترین مقام ہے جہاں ہزاروں افراد آتے ہیں۔

حکام کے مطابق طیارے کا بایاں پر معمولی طور پر ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث جہاز غیر ہموار ہو کر نیچے آنے لگا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ساحل پر گرتا دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو کر سمندر کی طرف بھاگے۔

- Advertisement -

اس سے قبل یہ کافی دیر تک فضا میں بے ہنگم طریقے سے نچلی پرواز کرتا رہا جس سے وہاں موجود افراد شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

بعد ازاں طیارے نے کریش لینڈنگ کی جس کی زد میں آکر بچی اور ایک شخص بری طرح زخمی ہوئے۔ بچی اپنے والدین کے ساتھ وہاں موجود تھی جبکہ مذکورہ شخص ساحل پر سن باتھ لے رہا تھا۔

بعد ازاں دونوں زخمی دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں: کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر تیندوے نے ہلچل مچا دی

جہاز میں سوار دونوں افراد محفوظ رہے جنہیں پولیس نے فوراً حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر وہاں موجود افراد نے شور مچانا شروع کردیا اور پائلٹ کو گھیرنے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس، پائلٹ اور جہاز میں سوار دوسرے شخص کو وہاں سے نکال کر لے گئی۔

دونوں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں