بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

احمد آباد میں حادثے کا شکار طیارے کے انجن سے متعلق حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے انجن سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق 12 جون 2025 کو احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 ٹیک آف کے چند لمحے بعد حادثے کا شکار ہوئی، حادثے نے تفتیش کاروں کی توجہ طیارے کے دائیں طرف کے انجن کی طرف مبذول کروائی۔

طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ایئر انڈیا فلائٹ 171 کے انجن کو صرف تین ماہ قبل یعنی مارچ 2025 میں تبدیل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا

تقریباً 12 سال پرانے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر کی آخری بار جون 2023 میں مینٹینس کی گئی جبکہ جانچ پڑتال کا اگلا شیڈول دسمبر 2025 میں تھا۔

احمد آباد میں پیش آئے طیارہ حادثے میں 241 مسافروں سمیت تقریباً 270 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک برطانوی شہری واحد زندہ بچ نکلا۔ طیارہ ٹیک آف کرنے کے چند لمحے بعد میڈیکل ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ حادثہ بھارتی ہوا بازی کی تاریخ میں سب سے بڑے انشورنس کا دعویٰ ہوگا۔ اندازوں کے مطابق اس کی قیمت تقریباً 3,000 کروڑ روپے ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایئر انڈیا نے حادثے سے صرف دو ماہ قبل ہوائی جہاز پر انشورنس کور 750 کروڑ روپے سے بڑھا کر 850 کروڑ روپے کر دیا تھا۔

حادثے کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے ایئر انڈیا کے بیڑے میں تمام ڈریم لائنر طیاروں کی ایک بار حفاظتی جانچ کا حکم دیا۔

اب تک، ایئر لائن کے 33 بوئنگ 787 میں سے 9 پر معائنہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی طیاروں کی جانچ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں