کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے طیارہ حادثے کے مقام پر اینٹی کورونا اسپرے مہم شروع کی گئی ہے، جناح گارڈن طیارہ حادثہ کے مقام کو مکمل طور پر سینٹائز کردیا گیا۔
ائیرپورٹ مینجر کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں نے طیارہ حادثہ کی جگہ متاثرہ گھروں اور اطراف میں اسپرے کئے گئے، خصوصی اسپرے کے ذریعے جائے حادثہ کو مکمل طور پر جراثیم سے پاک کیا گیا۔
اس حوالے سے ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپرے مہم روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گی، جائے حادثہ پر تباہ شدہ جہاز کے ملبے اٹھائے جانے اور سروے مکمل ہو نے کے بعد پورے علاقے کو ڈسک انفییکٹ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ افسوسناک واقعہ 22مئی 2020 دوپہر 3 بجے کے لگ بھگ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا۔