بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا پر انوکھی شادی کے چرچے، ہر مہمان کو بھاری رقم دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ایک ایسی انوکھی شادی کے چرچے ہیں جس میں جوڑے نے سلامی وصول کرنے کے بجائے شرکت کرنے والے مہمانوں کو بھاری رقم تحفے میں دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو چین میں ہونے والی ایک شادی کی ہے جس کا موازنہ ہالی وڈ فلم (Crazy Rich Asians) سے کیا جا رہا ہے جس میں جوڑے کی شاہ خرچیاں دکھائی گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ڈانا وانگ نامی صارف کی جانب سے مذکورہ ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ شادی میں مہمانوں کو فائیو اسٹار ہوٹل میں مفت رہائش اور کھانے کی سہولت دی گئی۔

- Advertisement -

صرف یہی نہیں بلکہ مہمانوں کو ہوٹل سے تقریب کے مقام تک لانے کیلیے بینٹلیز اور رولز رائیسز جیسی مہنگی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا۔

ڈانا وانگ نے بتایا کہ شادی کی سجاوٹ اس قدر خوبصورت تھی کہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں یورپ میں ہوں۔

تقریب میں پہنچانے والوں کیلیے سب سے بڑا سرپرائز یہ تھا کہ ان کے ٹیبلز پر سرخ لفافے رکھے گئے تھے جو پیسوں سے بھرے ہوئے تھے۔

دولہا اور دلہن نے سلامی وصول کرنے سے انکار کیا اور سرخ لفافے تمام مہمانوں میں تقسیم کیے۔ ایک لفافے کے اندر 800 ڈالر تھے۔

ڈانا وانگ نے بتایا کہ ہر ٹیبل پر سرخ لفافے تھے اور اس بات کی بھی اجازت تھی کہ اگر کوئی ایک سے زیادہ لفافہ لینا چاہیے تو لے سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم (Crazy Rich Asians) جیسی شادی حقیقت میں ایسی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے شادی کا موازنہ دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی سے کیا اور اس کے میزبانوں کو مکیش امبانی کا چینی ورژن قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں