تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کرکٹ گیم میں کھلاڑیوں کے شاٹس اور کریکٹر کیسے بنائے جاتے ہیں؟ دلچسپ ویڈیو

عصر حاضر میں سائنس نے جس انداز سے ترقی کی وہ انسانی عقل کے لیے دنگ کردینے والی ہے، بالخصوص کمپیوٹر کی ایجاد کے بعد تو سائنس کی ترقی کو ایسے پر لگ گئے کہ انسانی سوچ سے زیادہ اچھا کام ہونے لگا ہے۔

آج دنیا میں ورچوئل ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے بڑھتا جارہا ہے کیونکہ یہ دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ پرکشش ہے، بالخصوص کمپیوٹر استعمال کرنے والے صارفین گیمنگ کے لیے ورچوئل ٹیکنالوجی ہی استعمال کرتے ہیں۔

ان دنوں ایک مشہور کمپنی کرکٹ گیم کا نیا ورژن لانے کی تیاری کررہی ہے جس پر کام شروع ہوچکا ہے اور اب گیم میں موجود نامور کھلاڑیوں کے بیٹنگ کے حقیقی انداز کو ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مشہور آسٹریلوی بلے باز میکس ویل نےکرکٹ کےدیوانوں کیلئے بنائے جانے والے ویڈیو گیم کی ریکارڈنگ کے لیے پہنچے اور انہوں نے صارفین کے لیے اپنے مختلف شاٹس (اسٹروک) ریکارڈ کرائے جن کو خاص قسم کے سافٹ ویئر اور ہائی کوالٹی کیمرے کی مدد سے محفوظ کر لیا گیا تاکہ جب کوئی کھیلنے والا میکس ویل کا بطور کھلاڑی انتخاب کرے تو اس کو ایسا ہی لگی جیسے وہ کریکٹر حقیقت میں میکس ویل کی طرح ہی کھیل رہا ہے۔

ورچوئل شاٹس کی ریکارڈنگ کے دوران میکس ویل کا کہنا تھا کہ بچے اس کھیل کو زیادہ پسند کرتے ہیں اس لیے وہ اس ریکارڈنگ کیلئے آمادہ ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میسکوئل نے اپنے بہترین شاٹس جیسے پُل اگریسو، پُل نارمل، ہُک اگریسو، ہُک نارمل، کٹ اگریسو، ڈرائیو کور اور دیگر ریکارڈ کرایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے مشہور اسٹروکس بھی کھیلے۔

ویڈیو گیم کیلئے میکس ویل کی طرح کا ہوبہو ایک ورچوئل کھلاڑی بھی تیار کیا گیا اور ان کی ماضی میں اسی انداز سے کھیلی گئی شاٹس سے موازنہ بھی کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -