بینک صارفین کیلیے کریڈٹ کارڈ ایک ایسی سہولت ہے جس کے ذریعے صارفین خریداری یا ادائیگیاں کر سکتے ہیں اور بعد میں ان کی رقم کو مقررہ مدت میں واپس کر سکتے ہیں، لیکن یہ سہولت رکھنے والے بیشتر افراد جعلسازوں کے ہاتھوں فراڈ کا نشانہ بھی بن جاتے ہیں۔
ایسے ہی فراڈ کا شکار ایک اسکول کے ملک بنے جن سے کریڈٹ کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے جعلسازوں نے لاکھوں روپے بٹور لیے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کے رہائشی دیویندر کمار نے بتایا کہ انہیں یکم دسمبر کو کریڈٹ کارڈ کی تصدیق کے سلسلے میں ایک فون کال موصول ہوئی، ملزم نے اپنا تعارف بینک آفیسر کے طور پر کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون کریڈٹ کارڈ کی جگہ لے لے گا
اسکول کے ملک نے بتایا کہ جعلساز نے اپ ڈیٹ کے نام پر مجھ سے کریڈٹ کارڈ کی معلومات مانگی اور بتایا کہ اپ ڈیٹ نہ کروانے کی صورت میں یہ بلاک کر دیا جائے گا۔
ملزم نے صارف سے ایک ایپل ڈاؤن لوڈ کروائی اور موبائل فون ہیک کر لیا، پھر ان کے اکاؤنٹ سے 89 ہزار 872 روپے ٹرانسفر کیے، کرنٹ اکاؤنٹ سے 50 لاکھ روپے اور اسکول اکاؤنٹ سے 95 ہزار روپے نکال لیے۔ رقم نکالنے کے بعد جعلساز نے دیویندر کمار کا موبائل فون ری سیٹ کر دیا۔
دیویندر کمار نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی تاہم اب تک ملزم کا سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔