اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کال سینٹرز پر چھاپے، سوشل میڈیا کے ذریعے امریکی شہریوں کا ڈیٹا خریدنے والے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مار کر پاکستانی اور امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز ڈیٹا چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے سوشل میڈیا کے ذریعے امریکی شہریوں کا ڈیٹا خریدنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں ضیغم جاوید، صائم اور اویس عالمگیر شامل ہیں۔

کارروائی پی ای سی ایچ میں واقع 2 مختلف کال سینٹرز میں کی گئی، ملزمان کو امریکی شہریوں کو جعلی کال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزمان خود کو بینک ملازم ظاہر کر کے شہریوں سے بات کرتے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان امریکی شہریوں کو کال کر کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے تھے، انھوں نے امریکی شہریوں کا ڈیٹا سوشل میڈیا کے ذریعے خریدا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان امریکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کو ذاتی خریداری کے لیے استعمال کرتے تھے، ملزمان سے ڈیجیٹل گیجٹس برآمد ہوئے، اور ان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں