تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان سے متعلق اہم بیان

آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق ‏اہم بیان آگیا۔

غیرملکی اخبار کو انٹریو دیتے ہوئے سی ای او کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نک ہوکلے نے کہا کہ ‏کورونا کی حالیہ لہر اومی کرون کے باوجود اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کیلیے پرامید ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کا دورہ ایک بڑی پیچیدہ کوشش ہے اور وہ اسے ‏ممکن بنانے کے لیے شامل تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور پی سی بی تمام حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ہم ‏پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے بہت پرعزم ہیں۔

'Really big complex endeavour' says Cricket Australia CEO on tour of Pakistan

‏پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کی ‏سیریز آئندہ سال مارچ اور اپریل میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان گریک چیپل نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حق میں آواز ‏اٹھاتے ہوئے کہا تھا آسٹریلیا کو رونا دھونا اور کورونا کو چھوڑ کر پاکستان میں کرکٹ ‏کھیلنی چاہیے ‏مجھےامید ہے ویرات کوہلی ریٹائر ہونے سے پہلے پاکستان جائےگا۔

گریک چیپل نے کہا کہ پاکستان کو دیگر کرکٹ ممالک کی سپورٹ کی ضرورت ہے اور انہیں امید ‏‏ہے کہ ایک مضبوط آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -