کرکٹ آسٹریلیا مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر کی تاحیات پابندی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا (CA) ڈیوڈ وارنر کی قیادت کے عہدوں سے تاحیات پابندی کو منسوخ کرنے کے لیے تیار نظر آرہا ہے۔ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ جمعے کی بورڈ میٹنگ میں ان کی بحالی کے لیے "پہلے قدم” کے طور پر باڈی کے انٹیگریٹی کوڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس سال موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے وارنر پر قیادت کی پابندی ہٹانے کے لیے آواز اٹھائی تھی تاکہ وارنر کو آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے طور پر لایا جائے۔
سی اے کے چیئر لچلن ہینڈرسن نے جمعرات کی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے اندر نظریہ یہ ہے کہ ڈیوڈ وارنر فیلڈ میں خاص طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنا اچھا حصہ ڈال رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ کی قیادت پر پابندی کے حوالے سے پہلا قدم ضابطے کا جائزہ لینا ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ آیا ان پابندیوں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ اور اس کوڈ میں مناسب ترمیم جو کرنے کی ضرورت ہوگی۔
ہینڈرسن اور چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ضابطہ تسلیم کیا جائے کہ منظور شدہ کھلاڑی تبدیل ہو سکتے ہیں ہم پابندیوں پر نظرثانی کر رہے ہیں جن کا ایک مدت کے بعد اچھے رویے کا جائزہ لینا ہے۔
بال ٹیمپرنگ پر تاحیات قیادت کی پابندی کا شکار ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کی کپتانی پر نظریں جما لیں۔
ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی قیادت کے کردار کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں اور وہ کرکٹ آسٹریلیا سے نیو لینڈز بال ٹیمپرنگ واقعے میں اپنے کردار کی وجہ سے لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
2018 کے اسکینڈل پر کرکٹ آسٹریلیا نے 35 سالہ کھلاڑی پر ایک سال کے لیے ایلیٹ گیم اور قیادت کے عہدوں پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔
حال ہی میں ایرون فنچ نے خراب پرفارمنس کی وجہ سے ایک روزہ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ کے بعد ٹوئنٹی 20 کپتان کے طور پر برقرار رہیں گے۔
اس تناظر نے ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز کے طور ڈیوڈ وارنر اب کپتان کی حیثیت سے کیریئر کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ آسٹریلیا کے ہاتھ میں ہے اور مجھے اپنے توجہ اس بات پر مرکوز کرنی ہے کہ اپنے بلے سے زیادہ سے زیادہ رنز بنا سکوں، میرا فون یہاں ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا وہ ہو گیا ہے اب ایک نیا بورڈ ہے اور میں بیٹھ کر کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے میں ہمیشہ خوش ہوتا ہوں۔
ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز ون ڈے ٹیم کو سنبھالنے کے لیے فیورٹ ہیں اور آسٹریلیا کے کئی سابق کھلاڑی میڈیا میں وارنر کی پابندی کو ختم کرنے ک