جمعہ, مارچ 7, 2025
اشتہار

پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان رواں سال نومبر میں تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے آسٹریلیا جائے گا سیریز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے اسٹیڈیم میں پاکستان فین زون بنانے کا اعلان کیا ہے اور مخصوص اسٹینڈ کو پاکستان فین زون کا نام دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے جاری بیان کے مطابق نماز کی جگہ اور حلال فوڈ کے پاس ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا گیا ہے۔

میچ کے ہر وینیو پر ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زونز بنایا جائے گا اور اس کے قریب نماز کی جگہ اور حلال کھانوں کی دستیابی کا انتظام کیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان فینز زون کے ٹکٹوں سے متعلق تمام تفصیلات آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ حالیہ دسمبر اور جنوری میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستانی فینز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جب کہ چند روز قبل آسٹریلیا نے رواں سال ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں