اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس عارضۂ قلب میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایشین بریڈ مین ظہیر عباس عارضۂ قلب میں متبلا ہوگئے، کراچی کے مقامی اسپتال میں چار گھنٹے کے آپریشن کے بعد اینجیو گرافی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کو دل کا عارضہ لاحق ہو گیا ہے، ظہیر عباس کو مقامی اسپتال میں دو اسٹنٹ ڈالنے کے بعد سی سی یو منتقل کر دیا گیا۔

[bs-quote quote=”ظہیر عباس کے دل کی دو شریانیں بند ہو گئی تھیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

آئی سی سی کے سابق صدر ظہیرعباس کے چھوٹے بھائی صغیر عباس نے بتایا کہ جمعے کو دل کی تکلیف کے باعث سابق کپتان کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سابق کرکٹر ظہیر عباس کے دل کی دو شریانیں بند ہو گئی تھیں، شریانوں کی بندش کے باعث داکٹرز نے فوری اینجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اینجیو گرافی کرانے والے ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیچیدہ آپریشن کے بعد ظہیر عباس کی حالت اب بہتر ہے، صغیر عباس نے کرکٹر کے پرستاروں سے دعا کی اپیل کی۔

یاد رہے ظہیر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک سو سینچریاں بنانے والے واحد ایشیائی بلے باز ہیں، انھوں نے 78 ٹیسٹ میچوں میں 44 کی اوسط سے 5062 رنز بنائے۔


یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کا وزیراعظم بننا پاکستان کے لئے مثبت ثابت ہوگا،ظہیر عباس


ظہیر عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12 سینچریاں اور ون ڈے کرکٹ میں 7 سنچریاں اسکور کی ہیں، وہ ایک صحت مند طرزِ زندگی گزار رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں