پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

شائقن کے لیے بڑی خوشخبری، کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شائقین کرکٹ خوش ہوجائیں کہ اب ان کے من پسند کھیل کو بھی اولمپکس کا حصہ بنانے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ میں اب دیگر گیمز کی طرح باقاعدہ طور پر آئی او سی کی جانب سے کرکٹ کی شمولیت کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اس حوالے سے ممبئی میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 کا حصہ بنانے کا باقاعدہ اعلان سامنے آیا ہے۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں پانچ کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد آئی او سی اجلاس میں تجویز کی حمایت کی گئی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے جو بیان سامنے آیا ہے اس کے مطابق لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 میں کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی او سی کے سیشن میں کرکٹ کے علاوہ بیس بال، سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لاکروس اور اسکواش کو بھی اولمپک 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں