منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کرکٹ ہم سب کے لئے اچھی خبر ہے، مالک کراچی کنگز سلمان اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگ سے متعلق جو لاجسٹک معاملات رہ گئے ہیں ان پر بات چیت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ابوظہبی میں پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کرانے کی تحریری اجازت دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی تین بجےمیٹنگ ہے، جو لاجسٹک معاملات رہ گئے ہیں ان پربات چیت ضروری ہے۔

کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ یو اے ای میں گرمی بڑھ گئی ہے ، اجلاس میں موسم کی صورتحال پربھی بات چیت ہوگی، کیونکہ گرمی کی وجہ سے کھلاڑیوں کےمسائل کے خدشےکو سامنےرکھناہوگا ۔

کراچی کنگز کے مالک کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ایس ایل میچز کراچی میں بھی کرانےکی تجویز دی تھی، میچز یو اے ای منتقل ہونے سے مجموعی طور پر لاگت میں اضافہ ہوگا۔

سلمان اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لوگ گزشتہ بارہ، چودہ ماہ سےبری خبریں سن رہے ہیں، ہم نے ہمیشہ کہا کہ کرکٹ کو واپس آنا چاہیے، کرکٹ ہمارے ملک اور خطے کیلئے مثبت رجحان کا باعث ہے، گذشتہ سال پاکستان میں کرکٹ ہورہی تھی تو ملک میں مثبت صورتحال تھی، جب کرکٹ ہورہی تھی تو ملک بھر میں ایک اچھا ماحول بناہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں