تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرکٹ ٹیم کے کوچ نے خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارت میں کرکٹ ٹیم کے کوچ نے خودکشی کرلی، اہلخانہ نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست جودھ پور کرکٹ کے کوچ نے نریندر سنگھ پوار نے ذہنی تناؤ کے سبب ضلع کے پررانے کیمپس روم میں خودکشی کرلی۔

ادے مندر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

اہلخانہ نے حادثے کے بعد قتل کا مقدمہ بھی درج کرنے کا مطالبہ کردیا، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس کی جانب سے قتل کے سلسلے میں مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا وہ لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیں گے۔

Jodhpur cricket coach Narendra Singh Pawar

کرکٹ کوچ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نریندر سنگھ پوار گزشتہ ایک ماہ سے ذہنی دباؤ میں تھا اور کچھ دن سے وہ شام کے وقت ہی گھر پر آجاتا تھا، پوار کی والدہ کے مطابق گھر آنے کے بعد بھی وہ کسی سے بات نہیں کرتا تھا اور نہ ہی کھانا کھاتا تھا۔

کوچ کی والدہ نے بیٹے کو دھمکیاں دینے کا کچھ لوگوں پر الزام عائد کیا اور قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نریندر کے موبائل کے تمام ڈیٹا کو فارمیٹ کردیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں خودکشی کرنے پر اکسایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ‘اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔’پولیس نے بتایا کہ ‘اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور اس سلسلے میں اعلی حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔’

Comments

- Advertisement -