اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی.
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی کرکٹ ٹیم تشکیل دی دے گئی، سینیٹ کی کرکٹ ٹیم جلد قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی.
سینیٹ ٹیم میں قائد ایوان شبلی فراز، مشاہداللہ خان، مشاہد حسین شامل ہیں. مرزا آفریدی، سجاد طوری، دلاور خان، محمدعلی خان سیف، ولید اقبال،شاہزیب درانی،تاج آفریدی ، ہلال الرحمان بھی سینیٹ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
فیصل جاوید، جاوید عباسی، گیان چند، مصطفیٰ نواز، نعمان وزیر، بہرامندتنگی، منظوراحمد، شفیق ترین اور محمد علی جاموٹ بھی اس ٹیم میں شامل ہیں.
فی الحال ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا، البتہ توقع کی جارہی ہے کہ قائد ایوان شبلی فراز اس کی قیادت کریں گے.
مزید پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر
خیال رہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں وہ پانچ ون ڈے کھیلے گی. سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا.
انگلینڈ سے میچ کے بعد پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے میگا مقابلے میں اترے گی.