آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کے اعلان پر سابق کرکٹر باسط علی پھٹ پڑے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس کے مطابق ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، حسن علی، سعود شکیل، محمد نواز، امام الحق، محمد وسیم جونیئر، سلمان علی آغا، افتخار احمد، عبداللہ شفیق، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جب کہ محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان ریزرو کھلاڑی ہوں گے۔
کندھے کی انجری کا شکار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے محمد حارث، فخر زمان اور محمد وسیم جونیئر کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے اعلان پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ ٹیم نہیں بنی ہے یہ ٹیم پسند نہ پسند دوستی پر بنائی گئی ہے، کیا حارث اور محمد وسیم جونیئر ایشیا کپ کی پرفارمنس پر ٹیم میں آسکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ ہمیشہ ہوتی ہے ہماری وقت پر بھی تھی۔
باسط علی نے کہا کہ محمد حفیظ نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے مستعفی ہوکر سلیکشن کمیٹی، کرکٹ بورڈ، اور دوستیوں کو بے نقاب کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے واسطے مصباح الحق آپ بھی خود کو بورڈ سے علیحدہ کرلیں یہ زیادتیاں نہ کریں۔
باسط علی نے کہا کہ ذکا اشرف آپ کے تو محمد حفیظ اور مصباح الحق فیورٹ تھے، محمد حفیظ مستعفی ہوئے تو آپ نے کچھ نہیں کیا اس کا مطلب ہے کہ آپ کو بھی کچھ نہیں پتا ہے۔