جنوبی افریقا کی کرکٹر ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس نے پیشگوئی کرتے ہوئے آئی سی سی کرکٹر ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی کا نام بتا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی سے گفتگو کرتے ہوئے جیک کیلس نے پیشگوئی کی کہ انگلینڈ کے تجربہ کار کرکٹر جوس بٹلر اس ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ زنر بنائیں گے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ’میرا خیال ہے جوس بٹلر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی ثابت ہوں گے۔ جوس بٹلر اس ورلڈ کپ میں وہ واحد کھلاڑی ہوں گے جن کی کارکردگی بہترین ہوگی۔‘
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر کا او ڈی آئی میں زبردست ریکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے اب تک 165 میچز میں 11 سینچریز اور 24 صف سینچریز کیے ساتھ 4647 رنز اسکور کیے۔
ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں جوس بٹلر نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو سُپر اوور میں رن آؤٹ کر کے انگلینڈ کو چیمپئن شپ کی پہلی جیت دلوائی تھی۔ اسی سال انہوں نے 11 گیمز کے دوران دو صف سینچریز کے ساتھ 312 رنز اسکور کیے تھے۔