تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’ملک سیاست اچھی کرتے ہیں، وہاب درختوں کو بھی لڑوا دے‘

قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کا کہنا ہے کہ شعیب ملک سیاست کرتے ہیں اور وہاب ریاض درختوں کو بھی آپس میں لڑوا دے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں احمد شہزاد کو وہاب ریاض کا کلپ دکھایا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں سیمولز سے ٹکرانے کے بعد احمد شہزاد گر گئے تھے اور بعد میں اٹھ کر سیمویلز کو دیکھ رہے تھے اور جب ایمبولینس میں انہیں لے کرجایا گیا تو منیجر کو کہنے لگے کہ مجھے گراؤنڈ میں جانا ہے پاکستان کو میری ضرورت ہے۔

اس کے جواب میں احمد شہزاد نے کہا کہ وہ واقعہ کچھ یوں تھا کہ مجھے چوٹ لگی تھی اور گردن میں جھٹکا آیا تھا میں نے اٹھنے کی کوشش کی تھی لیکن تکلیف کی وجہ سے دوبارہ لیٹ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ایمبولینس آئی تو اس میں جھٹکے لگنے کے بعد گردن میں آنے والی لچک دور ہوگئی۔

احمد نے وہاب ریاض سے متعلق کہا کہ وہ تو لڑائی کروانے میں نمبر ون ہے وہ تو دو درختوں کی بھی آپس میں لڑائی کروا دے۔

شعیب ملک سے متعلق احمد شہزاد نے کہا کہ شعیب ملک ٹیم میں سیاست کرتے ہیں انہیں سیاست دان ضرور ہونا چاہیے اچھی سیاست کرلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے لیے 13 ٹیسٹ ،81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے احمد شہزاد جو شعیب ملک کے ساتھ 2009 آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے کہتے ہیں کہ سابق کپتان شعیب ملک کی شخصیت ایسی ہے کہ وہ اچھے سیاستدان بن سکتے ہیں کیونکہ وہ چیزوں کو اچھے اور لمبے عرصے تک لے کر چلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں