ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

شدید گرمی نے کرکٹر کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

اس وقت دنیا کے کئی خطے شدید اور تاریخی گرمی کی لپیٹ میں ہیں ایک کرکٹر کی بھی جان اس قیامت خیز گرمی نے لے لی۔

موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس وقت دنیا کے کئی خطے شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور مختلف ممالک میں اب تک اس گرمی کے باعث سینکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہے اور اب اس قیامت خیز گرمی نے ایک کرکٹر کی جان بھی لے لی ہے۔

یہ واقعہ متحدہ عرب امارات میں پیش آیا ہے جہاں شدید گرمی میں کرکٹ کھیلنے والا ایک شوقیہ کرکٹر مندیپ سنگھ میچ کے بعد چل بسا۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے شوقین افراد نے ایک میچ شدید گرمی میں کھیلا۔ میچ تو جوں توں کرکے کھیل لیا گیا مگر میچ کے بعد ایک کرکٹر مندیپ سنگھ کی حالت غیر ہوگئی اور وہ کچھ دیر میں ہی انتقال کر گیا۔

کرکٹر کی اچانک موت کے باعث یو اے ای میں کرکٹ، فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جب کہ طبی ماہرین نے موت کی وجہ کے تعین کے لیے متوفی مندیپ کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب جی فورس کرکٹ اکیڈمی کے کوچ گوپال جسپارا نے شہریوں کو دن میں شدید گرمی کے اوقات میں بیرونی کھیل کھیلنے سے منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شام 6 بجے کے بعد شروع کی جائیں۔

جب کہ برجیل رائل اسپتال، اشریج کے طبی ماہر ڈاکٹر احمد محمد عبدالرازق دیابس نے کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دن کے گرم ترین حصوں میں سخت سرگرمیوں سے گریز کریں اور سخت سرگرمیوں میں مشغول ہونے سے پہلے اپنے جسم کو گرم موسم سے ہم آہنگ ہونے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں