بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرکٹر حسن علی کا کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ 60 سے 70 فیصد تک ٹھیک ہوچکا ہوں، باہر والوں کو میری فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

حسن علی نے کہا کہ جلد فارم میں آکر ملک کے لیے کھیلتا نظر آؤں گا، انجری کے دوران بہت مشکل وقت سے گزرا ہوں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے لاہور میں ہونے والے ایک برائیڈل فیشن شو میں تین روز قبل جلوے بکھیرے تھے جس کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: حسن علی کمر کے بعد پسلیوں کی تکلیف کا شکار

فاسٹ بولر نے ریمپ پر دلہے کا لباس زیب تن کرکے جلوے بکھیرے تھے اور اپنا جنریٹر والا مخصوص انداز اپنا کر سب کو انٹرٹین کیا تھا۔

یاد رہے کہ حسن علی ستمبر سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے تھے اور ایسے میں ان کے ریمپ پر واک کرنے پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں کل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی لیکن حسن علی کمر درد اور پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے قومی ٹیم شامل نہیں ہوسکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں