اشتہار

بیٹسمین نے چھکا لگا کر اپنی گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ دی، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے میدان میں چھکا لگتا ہے تو بیٹسمین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بیٹسمین چھکا مارنے کے بعد اپنا سر پکڑ لیتا ہے۔

ہیلی فیکس کرکٹ لیگ کراسلی شیلڈ کوارٹر فائنل میں کرکٹر آصف علی سینیٹ پیٹرس کے خلاف آئلنگورتھ سینٹ میری کرکٹ کلب کی نمائندگی کررہے تھے۔

ان کی بیٹنگ جاری تھی کہ انہوں نے فاسٹ بولر کی گیند پر ایک زور دار چھکا لگایا اور بعد میں خوشی منانے کے بجائے افسردہ دکھائی دئیے۔

- Advertisement -

آصف علی کے افسردہ ہونے کی وجہ یہ تھی ان کے شاٹ کی وجہ سے پارکنگ میں کھڑی گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تھی اور وہ گاڑی کسی اور کی نہیں خود انہی کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف چھکا لگانے کے بعد سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں