ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں امپائر سے ’نو بال‘ کے تنازعے پر بلے باز نے نو عمر کرکٹر کو اسٹمپ سے ما رماکر کر قتل کردیا۔،
مقامی پولیس چیف بھویان محبوب حسن کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ میچ ڈھاکہ کہ ایک محلے میں ہورہا تھا جہاںسولہ سالہ بابل شکدار معمولی بات پر لڑائی کے دوران قتل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شکدار کا موقف تھا کہ امپائر نے دوسری بار بلے باز کے آوٹ کو نو بال قراردیا اور اسے کریز پر رہنے کا موقع دیا۔
شکدار کے اس الزام پر مذکورہ بلے باز غضب ناک ہوگیا اور شکدار پر اسٹمپ کی درمیانی ڈنڈی اٹھا کر پل پڑا۔
بلے باز کی زوردار ضرب شکدار کے سرکے پچھلے حصے میں لگی جس کے سبب وہ میدان میں گرا اور حواس کھو بیٹھا۔ پولیس چیف کے مطابق وہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
سانحے کے بعد بلے باز جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ کرکٹ جنوبی ایشیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور لوگ اس میں جنون کی حد تک مبتلا رہتے ہیں۔