جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

انگلینڈ: پریکٹس کے دوران کرکٹر کی موت، ساتھی کھلاڑی غم سے نڈھال

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلینڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نیٹ پریکٹس کے دوران کرکٹر کا انتقال ہوگیا ہے۔

کرکٹ کے میدان پر کئی کھلاڑیوں نے اپنی جان گنوائی ہے، اس طرح کا افسوسناک واقعہ انگلینڈ کے نوٹنگھم شائر میں پیش آیا، جہاں انگلینڈ کے کلب ناٹنگھم شائر کے بلے باز جوشوآ ڈاونی دل کی دورہ پڑنے سے کے نتیجے میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناٹنگھم شائر کے بلے باز جوشوآ ڈاونی نیٹ پریکٹس میں مصروف تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑ اور وہ بے ہوش ہوگئے، ساتھ موجود کھلاڑیوں نے فوری طور پر ایمبولینس طلب کی، جب انہیں اسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس میں منتقل کیا گیا تو اس وقت تک وہ انتقال کرچکے تھے۔کرکٹر جوشوآ ڈاونی کی عمر صرف چوبیس سال تھی، جوشوآ ڈاونی کرکٹر کے ساتھ ساتھ ایک ٹیچر بھی تھے، حال ہی میں انہوں نے لیورپول یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔

جوشوآ ڈاونی کے اچانک انتقال پر ان کے اہل خانہ اور ساتھی کرکٹر صدمے سے نڈھال ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں