اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے منگنی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے فرسٹ کزن ارشمان علی سے منگنی کرلی جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

انہوں نے ٹویٹر پر خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات کو ان کے منگیتر ارشمان انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

کائنات امتیاز نے لکھا کہ آخرکار میں نے ہاں کہہ دی، میری منگنی ہوگئی، الحمدللہ۔

کوویڈ 19 کے باعث منگنی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی، گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں چند قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔

کائنات امتیاز کو مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں