جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

قومی کرکٹر کائنات امتیاز رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ان کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جبکہ رخصتی 30 مارچ کو ہوگی۔

کائنات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں۔

قومی کرکٹر نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ماشا اللہ مسٹر اور مسز وقار الدین سے ملیے۔‘ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے نظربد سے بچنے کا ایموجی بھی لگایا۔

کائنات امتیاز نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے الحمدللہ، نکاح یافتہ اور واکا ویڈنگ کے ہیش ٹیگ بھی لگائے۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

کائنات امتیاز کو ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے، شرجیل خان نے بھی کائنات کو شادی کی مبارک باد پیش کی۔

قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ سے واپسی کے بعد کائنات کی رخصتی میں شریک ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں