پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کرکٹر کامران اکمل کا بکرا چوری ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، جہاں چور قربانی کا قیمتی بکرا چوری کرکے رف چکر ہوگئے۔

کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے چھ بکرے خرید کر لائے تھے، رات گئے ان میں سے ایک بکرا چوری ہو گیا، انہوں نے بتایا کہ گھر کے باہر بندھے بکروں کے پاس موجود ملازم کی آنکھ لگ گئی، جس کا چوروں نے فائدہ اٹھایا اور واردات کرڈالی۔

کامران اکمل کے والد کا کہنا تھا کہ چوروں نے خوبصورت ترین بکرے کو چوری کیا، واقعے سے متعلق نجی ہاوسنگ اتھارٹی کی سیکیورٹی کو آگاہ کردیا ہے، سیکورٹی نے یقین دلایا ہے کہ وہ چوروں پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ کامران اکمل طویل عرصے سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہیں اس کے علاوہ کئی بین الاقوامی لیگز میں بھی شامل ہوکر خود کو کرکٹ کھیلنے کا اہل بنائے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں