تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بچے اپنے کرکٹر والد کو ٹی وی پر دیکھ کر خوشی سے نہال، ویڈیو وائرل

دبئی: آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کیون اوبرائن کو ٹی وی پر دیکھ کر ان کے بچے خوشی سے جھوم اٹھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئرش کرکٹر کیون اوبرائن کو ٹی وی پر میچ کھیلتا دیکھ کر ان کے کمسن بیٹے اور بیٹی خوشی سے نہال ہوگئے، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیون اوبرائن کا کمسن بیٹا اور بیٹی ٹی وی کے قریب جاکر والد کو ہاتھ لگا کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

آئرش کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بچے میرے لیے سب کچھ ہیں‘۔

ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 30 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ان بچوں کے لیے کتنا سنہری لمحہ ہے ان کی خوشی دیدنی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ بچوں خصوصاً بیٹیوں کے لیے والد ہمیشہ سپر ہیرو ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جارہا تھا۔

Comments

- Advertisement -