اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

محمد عامر کے ہاں ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فاسٹ بولر محمد عامر نے ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی اور بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی۔

عامر نے لکھا کہ "الحمدللہ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے”

فاسٹ بولر نے اپنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نام "آریا عامر” بتایا  ہے۔

محمد عامر کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں اور ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور ننھی پری کے اچھے نصیب کی دعا بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر کے ہاں یہ تیسری بیٹی کی پیدائش ہے، ان کی اس سے قبل دو بیٹیاں منسا عامر اور زویا عامر ہیں۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں