قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سابق کوچ مکی آرتھر کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کردی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مکی آرتھر کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے یادگار لمحہ قرار دیا۔
سرفراز احمد نے لکھا کہ میرے کوچ کے ساتھ دوبارہ مل کر بہت اچھا لگا، کیا آدمی ہیں ان کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔
دوسری جانب مکی آرتھر نے بھی سرفراز کے ساتھ ملاقات کو شاندار قرار دیا، سابق کوچ نے لکھا کہ ’آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا کپتان، آپ ناقابل یقین ہیں۔
Brilliant seeing you Captain,you are incredible! @SarfarazA_54@TheRealPCB https://t.co/ucnbaJrSGg
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) May 13, 2022
واضح رہے کہ قومی ٹیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اس وقت قومی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض مکی آرتھر انجام دے رہے تھے۔
بعدازاں پی سی بی کی جانب سے مکی آرتھر کو کوچنگ سے ہٹا کر مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا لیکن کچھ عرصے بعد ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد مصباح بھی دونوں عہدوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
یاد رہے کہ اس وقت قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق ہیں جبکہ بولنگ کوچ کے فرائض جنوبی افریقہ کے ورنن فیلنڈر انجام دے رہے ہیں۔