قومی کرکٹر عمر امین نے اپنی شادی میں ‘بیٹ کے سائے‘ میں انٹری دے دی۔
ٹیسٹ کرکٹر عمر امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے، بارات میں انہوں نے منفرد انداز میں انٹری دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر امین اہلخانہ کے ساتھ شادی ہال میں داخل ہورہے ہیں جبکہ تقریب میں شریک لوگ کرکٹ بیٹ کے سایے میں انہیں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
شادی کی منفرد انٹری کی ویڈیو چند گھنٹوں قبل سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
عمر امین کو مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے اور ویڈیو کو بھی سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عمر امین نے 2010 کے ایشیا کپ ون ڈے کپ میں سری لنکا کے ڈیبیو کیا تھا۔
کرکٹر نے 4 ٹیسٹ میچز، 16 ون ڈے انٹرنیشنل اور 14 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں ملکی نمائندگی کی اور بالترتیب 99، 271، 142 رنز بنائے۔