منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ، کرکٹ ستارے بھی نمازیوں کی شہادت پر اشکبار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملے کے بعد دنیائے کرکٹ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی اور شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹویٹ کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال سے بات کی ہے تمیم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم بالکل محفوظ ہے۔

اسٹار آل راؤنڈر نے متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے نفرت بند کی جائے، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے، انہوں نے کرائسٹ چرچ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

کمار سنگاکارا

سری لنکن کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

شعیب اختر

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس طرح کے کرب سے گزشتہ 20 سالوں کے دوران گزرا ہے۔

محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ دہشت گرد حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا، ہمدردیاں اور دعائیں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کا کوئی مذہب نہیں ہے، ہمیں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے متحد ہونا پڑے گا۔

عثمان خواجہ

پاکستانی نژاد آسٹریلوی اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے کہا کہ کرائسٹ چرچ حملے کا بہت دکھ ہے، تمام ہمدردیاں اور دعائیں مارے جانے والے افراد اور گھر والوں کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں