جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شاداب خان کو ساتھی کرکٹرز نے نکاح کی مبارکباد کیسے دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان کو ساتھی کرکٹرز کی جانب سے دلچسپ انداز میں نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ شب شاداب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاداب کو نکاح کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے شاداب کو دلچسپ انداز میں مبراکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بندہ آج سے صرف بھائی نہیں بلکہ دلہا میاں بھی ہے، کلب میں خوش آمدید بھائی جان‘۔

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے بھی ٹوئٹر پر شاداب کو نکاح کی مبارک دیتے ہوئے دعا دی اور لکھا کہ  ‘شاداب کے نکاح کا سن کر جس جس کا دل ٹوٹا ہے، میں ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں’۔

https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1617567457086156800?s=20&t=KrqEqyuWf_dvkChgfcPpTg

فاسٹ بولر حارث رؤف نے لکھا کہ لگتا ہے میرا شادی والا قدم پسند آگیا، ساتھ ہی شاداب کو مبارکباد بھی دی اور تصویر بھی شیئر کی۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر کے بہترین دوست حسن علی نے بھی شاداب کے لیے لکھا کہ آخر کار میرے دوست کا نکاح ہوگیا، میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں شاداب، اللہ پاک زندگی کے اس نئے سبق کے لیے آپ کو ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے۔

اس کے علاوہ محمد حارث نے نکاح کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ نکاح کا سیزن چل رہا ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں