منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

کیا پاکستان میں کرکٹرز کو بےجا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی گرائونڈ میں اپنے آپ کو باس تصور کرے تو اس کی پرفارمنس میں فرق پڑتا ہے۔

نجی اسپورٹس چینل پر پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز کی پرفامنس کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ جب کسی پلیئر کو پتا ہو کہ وہ باس ہے یعنی اس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے تو گرائونڈ کے اندر اسکی باڈی لینگویج سے یہ چیز نظر آتی ہے اور پرفارمنس بھی نظر آتی ہے۔

سہیل تنویر نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کو یہ پتا ہو کہ ایک اور ناکامی کے بعد بھی اسے ٹیم سے باہر نہیں بیٹھایا جائے گا، وہ 10 میچ میں بھی کچھ نہ کرے تو بھی میچ کھیلے گا تو پھر اس کا اعتماد بڑھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لیکن جب آپ پاکستان ٹیم میں آتے ہیں اور آپ کا ایک میچ اوپر نیچے ہوجائے تو پورا پاکستان آپ پر تنقید بھی کرتا ہے تاہم ایسا کسی فرنچائز کےلیے نہیں ہوتا۔

پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ جب آپ پاکستان کے لیے کھیلتے ہو تو 25 کروڑ عوام دیکھ رہی ہوتی ہے آپ جیسے ہی ناکام ہوتے ہیں تو تابڑ توڑ تنقید شروع ہوجاتی ہے لیکن فرنچائز کےلیے کھیلیں تو ناکامی پر اتنی تنقید نہیں ہوتی۔

سہیل نے کہا کہ اب اتنی زیادہ وائٹ بال کرکٹ آگئی ہے کہ بیٹرز کو نہیں پتا ہوتا کہ اگر بال سوئنگ ہورہی ہے تو میں اسے کیسے ٹیکل کروں گا آپ جیمز ونس اور وارنر کو دیکھ لیں وہ گیندوں کو نہیں سمجھ سکے تھے۔

طیب طاہر قومی ٹیم کا حصہ مگر پی ایس ایل سے باہر؟ سوال اٹھ گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں