جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

’ٹیم میں نہ ہوتے تو کرکٹرز مزدور ہوتے‘، قومی پلیئر کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شاداب خان سمجھتے ہیں کہ وہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو مزدور ہوتے۔

ایک انٹرویو کے دوران فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی کچھ اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ماضی میں دونوں کرکٹرز کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران اظہار خیال کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس کے بعد پھر سے وائرل ہورہی ہے۔

شاداب خان اور نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کرکٹرز نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ اس کے جواب میں نسیم شاہ نے کہا کہ میں کاروبار کرتا لیکن میرا بزنس میں دماغ نہیں تو اسے میں زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھتا۔

- Advertisement -

جب آل راؤنڈر شاداب خان سے یہی سوال کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ وہ کوئی مزدور ہوتے اور کہیں مزدوری ہی کررہے ہوتے، اکثر کرکٹرز پڑھتے نہیں ہیں تو سب ہی مزدوری کرتے یا فارغ ہوتے۔

انٹرویو کرنے والے شخص نے پوچھا کہ آپ دونوں کس کرکٹر جیسا بننا چاہتے ہیں؟ اس کے جواب میں دونوں نے سابق کپتان عمران خان بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پسندیدہ گانے کے سوال پر شاداب نے بتایا کہ راحت فتح علی خان کا گانا ’آفرین آفرین‘ انھیں پسند ہے جب کہ نسیم شاہ نے بتایا کہ ویسے تو بہت سے گانے سنے ہوئے ہیں لیکن پچھلے 4 سال سے ’میری ماں کے برابر کوئی نہیں‘ والا گانا سنتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں