جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

کوہلی جیسے کرکٹر کبھی ایسا نہیں کرتے ٹیسٹ چھوڑ کر لیگز کھیلیں! سابق پلیئر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق جنوبی افریقی لیجنڈ کرکٹر برائن میک ملن نے کرکٹرز کی جانب سے ملک پر لیگ کو ترجیح دینے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق کرکٹر نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوہلی کو کبھی ایسا کرتے نہیں دیکھیں گے کہ وہ بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے ٹیسٹ میچز کو چھوڑ رہے ہیں۔ برائن ان کرکٹرز میں سے ہیں جو سمجھتے ہیں کوئی بھی طرز ٹیسٹ کرکٹ کے حسن کو کم نہیں کرسکتی۔

انھوں نے کہا کہ پلیئرز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اہم ہے مگر ٹیسٹ میچز کی قربانی دے کر ٹی ٹوئنٹی کو ترجیح دینا کسی صورت درست نہیں ہے۔

- Advertisement -

برائن نے کہا کہ ماڈرن کرکٹ میں پلیئرز اچھے خاصے پیسے کما رہے ہیں ورنہ ان کے لیے بعد میں کاروبار کرنا کافی مشکل ہوجائے گا۔ ہینرک کلاسن کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا ایک پلیئر ریٹائر ہوچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے ریٹائرمنٹ کے بعد کلاس ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلیں گے۔ لوگوں کو نام بنانے کے بعد اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہیے۔

جنوبی افریقہ کے لے 78 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 38 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پلیئر نے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو اپنے ملک کت ترجیح دینی چاہیے اور اس معاملے میں بھارت کا عمل بہترین ہے۔

کوہلی اور دیگر پلیئرز ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے۔ آپ کبھی نہیں دیکھیں گے کہ وہ ٹیسٹ کو چھوڑ کر بی بی ایل کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برائن میک ملن کو جنوبی افریقہ کے عظیم کرکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ 90 کی دہائی کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں