بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بھارت میں کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانے کرکٹرز میدان میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئےکرکٹرز بھی میدان میں آگئے۔

بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، یومیہ بنیادوں پر ہزاروں کرونا مریض لقمہ اجل بن ‏رہے ہیں جس کے باعث قبرستان اور شمشان گھاٹ پر جگہ ختم ہوچکی ہے۔

اس آزمائش کی گھڑی میں پاکستان سمیت کئی ممالک نے بھارت کو مدد کی پیش کش کی ہے۔ ‏کسی نے ویکسین کی آفر کی ہے تو کوئی طبی عملے سمیت فرنٹ لائن ورکرز بھیجنے کو تیار ہے۔

بھارت میں اموات کی بڑی وجہ آکسیجن کی کمی کو بتایا جارہا ہے آکسیجن کی بروقت اور بڑے ‏پیمانے پر فراہمی کے لیے فنڈریزنگ کی جارہی ہے۔ اس کارِخیر میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق ‏رکھنے والے اپنا حصہ ملا رہے ہیں۔

کرکٹرز بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔بھارت کےسابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے مشن آکسیجن ‏انڈیا کیلئے ایک کروڑ روپےعطیہ کر دیئے ہیں۔

آسٹریلین فاسٹ بولر پیٹ کمنز 50 ہزار امریکی ڈالر اور بریٹ لی ایک بٹ کوائن عطیہ کر چکے ‏ہیں جس کی مالیت 41 ہزار بھارتی روپے ہے۔

مشن آکسیجن انڈیا کا مطلب دیگر ممالک سے آکسیجن درآمد کر کےبھارت کے زیادہ سےزیادہ ‏اسپتالوں میں اس کی دستیابی کویقینی بنانا ہے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں