تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

لندن، مسجد کےسامنے گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد زخمی

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں مسجد کے باہر کار نے تین افراد کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ شمالی لندن میں اسلامک سینٹر کے باہر پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

لندن پولیس کے مطابق علاقے میں ایک گاڑی میں سوار چار افراد اور اسلامک سینٹر کا دورہ کرنے والے لوگوں کے ایک بڑے گروپ میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس دوران مسلمانوں کے خلاف بعض جملے کسے گئے، اس کے بعد مذکورہ گاڑی تیز رفتاری سے چل پڑی اور 3 افراد سے ٹکرا گئی۔

رپورٹ کے مطابق حسینی ایسوسی ایشن کی جانب سے لیکچر کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں افراد موجود تھے، لیکچر ختم ہونے کے بعد جب وہ گھروں کو روانہ ہونے لگے تو گاڑی ان پر چڑھا دی گئی۔

حسینی ایسوسی ایشن کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر دس دن تک لیکچر کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ حادثہ لیکچر کے آٹھویں روز پیش آیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر نیوکاسل میں عید گاہ کے باہر کھڑے نمازیوں پر 42 سالہ خاتون نے گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ لندن میں ایک دہشت گرد حملے میں مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر گاڑی چڑھا دی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک نمازی شہید اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -